You are here
Home > پا کستا ن > آپ ہمیں اتنا پیسہ دے دیں تو ہم آپ کو ۔۔۔۔۔تحریک انصاف نے نواز شریف کے سامنے کیا ڈیل رکھی اور سابق وزیر اعظم نے اس کے جواب میں کیا مانگا؟ فواد چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف

آپ ہمیں اتنا پیسہ دے دیں تو ہم آپ کو ۔۔۔۔۔تحریک انصاف نے نواز شریف کے سامنے کیا ڈیل رکھی اور سابق وزیر اعظم نے اس کے جواب میں کیا مانگا؟ فواد چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلا م آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کی جیل سے رہائی کے چوتھے روز ایک ٹویٹ میں شریف خاندان کو بڑی ڈیل پیش کر دی ، ان کا کہنا تھا کہ میرا نواز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ حسن اور حسین نواز سے پیسہ لیں

جو کہ تمہارا پسہ ہے اور جو تم نے کرپشن سے بنایا ہے اور ہمارے ساتھ پلی بارگین کر کے جہاں علاج کروانے جانا چاہتے ہو چلے جاؤ، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے، جیل کے باہر اور جاتی امرا میں لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف جیل سے نکلے تو رہنماؤں کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، کارکنوں نے سابق وزیراعظم کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔نوازشریف کی ضمانتی طارق فضل چوہدری بھی جیل کے باہر موجود تھے، رہائی کے بعد کارکنوں کے جھرمٹ میں نوازشریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے۔نوازشریف کا موٹرکیڈ جب جاتی امرا پہنچا تو وہاں بھی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا، جاتی امرا پہنچنے کے بعد نواز شریف کی گاڑی فارم ہاؤس میں داخل ہو گئی جبکہ کارکنوں کو داخل ہونے سے روک د یا گیا۔اپنے لیڈر کی رہائی کی خوشی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے رات گئے تک جاتی امرا میں بھنگڑے ڈالے، خوشی منائی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔کوٹ لکھپت جیل کے سپرٹنڈنٹ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نوازشریف کو جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھائی کی رہائی سے قبل اپنی رہائش گاہ روانہ ہوئے تھے۔جاتی امرا میں شہباز شریف کی نوازشریف سے ملاقات ہوئی اس دوران شہباز شریف نے ان کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے بعد وہ واپس ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا جسے چیف جسٹس آ صف سعیدکھوسہ نے تحریر کیا۔تحریری فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم کو چھ ہفتے ضمانت پر رہا کیا گیا،


Top