You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: کل یکم اپریل کو کون کون سے غیر ملکی برانڈ کے موبائل فون پاکستان میں بند کر دیے جائیں گے ؟ موبائل صارفین کے ہوش اڑا دینے والا اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز: کل یکم اپریل کو کون کون سے غیر ملکی برانڈ کے موبائل فون پاکستان میں بند کر دیے جائیں گے ؟ موبائل صارفین کے ہوش اڑا دینے والا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مزید مہلت نہیں ملے گی، غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کو بلاک کر دیے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، پی ٹی اے نے ملک میں موجود تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا، یکم اپریل سے بلاک کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان

ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک میں موجود تمام غیر رجسٹرڈموبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا۔کئی ماہ کی محنت کے بعد ملک میں موجود تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے ان موبائل فونز کو بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کو بلاک کر دیے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم اپریل سے تما غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کر دیے جائیں گے۔اس حوالے سے پی ٹی اے نے تمام موبائل اور ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ تاہم دوسری جانب ترجمان پی ٹی اے نے نئے اور استعمال شدہ موبائلز کی درآمد پر پابندی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی موبائل ڈیوائسز کی روک تھام اور بین الاقوامی معیار کے موبائل ڈیوائسز کی درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ منظور شدہ ماڈلز کی فہرست ویب سائٹ پر موجود ہے۔ترجمان پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے نئے یا استعمال شدہ موبائلز کی درآمد پر پابندی عائد نہیں کی، منظور شدہ ماڈل درآمد کرنے کے خواہشمند پی ٹی اے کو آن لائن تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جی ایس ایم اے موبائل فونز کی ساخت منظور کرنے والی اتھارٹی نہیں ہے، جی ایس ایم اے سے مینوفیکچرز ٹائپ ایلوکیشن کوڈ کیلئے درخواست کی جاتی ہے، ترجمان پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونیموبائل ڈیوائسز کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں


Top