You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف کی رہائی کے بعد چھوٹے میاں صاحب اچانک کس ملک روانہ ہونے والے ہیں اور کس مقصد کے لیے؟ ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی بریکنگ نیوز آ گئی

نواز شریف کی رہائی کے بعد چھوٹے میاں صاحب اچانک کس ملک روانہ ہونے والے ہیں اور کس مقصد کے لیے؟ ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی بریکنگ نیوز آ گئی

لاہور ( ویب ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا آئندہ 3 روز میں برطانیہ روانگی کا امکان ہے، شہباز شریف کی لندن روانگی اتوار یا پیر کو متوقع ہے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کرکے وطن واپس آجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف

برطانیہ میں قیام کے دوران صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ کریں گے اور لندن میں اپنی نومولود پوتی اور بہو کی تیمار داری بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا، تاہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔دوسری طرف وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کے اندر بیٹھ کر دشمن کی بولی بولنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، ریاست اب کوئی سمجھوتا نہیں کرےگی، اب کوئی بھی پاکستان کے باہر سے یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا۔رینجرز ہیڈ کوارٹر میں 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ اب ملک کے آئین پر سودے بازے نہیں ہوگی ،ان کوپیغام ہے کہ ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی،کوئی اب باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کراسکے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے جوملک کے اندربیٹھ کردشمن قوتوں کاساتھ دے رہے ہیں وہ قبلہ درست کرلیں،آنے والا وقت پاکستان کا اور پاکستانیوں کا ہے ، کوئی اب باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کراسکے گا۔شہریار آفریدی نے کہاکہ سندھ رینجرزکی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا،بیرونی کوششوں سے ہمارے امن کوخراب کرنے کی کوشش کی گئی،کراچی کے امن کیلئے رینجرزنے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،کراچی کی روشنیاں اورامن بحال ہوچکاہے۔انہوںنے کہا کہ سندھ رینجرزنے گزشتہ 5 سال میں 16 ہزارسے زائدآپریشن کئے،رینجرزنے سرحدوں کی حفاظت اورکراچی میں دہشتگردی کیخلاف کردارادا کیا،رینجرزکی کاوشوں سے کراچی آج معاشی حب بن گیا،انہوںنے کہا کہ شہرمیں امن کی تازہ مثال آئیڈیازاورپی ایس ایل میچزہیں،پاکستان میں معاشی واقتصادی ترقی کی صورتحال بہترہوئی ہے،


Top