’’ میرے جیسی کوئی ایک ڈھونڈ کر لاؤ‘‘ بیوی جب چھوڑ کر گئی تو کویتی شہزادے نے کیا کر دیا؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

" >

کویت (نیوز ڈیسک) کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جو کہ صارفین کی توجہ کا مرکز رہی جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ کویتی شہری نے ایک ساتھ چارلڑکیوں سے شادی کر لی ہے لیکن اب اس کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو ویب سائٹ ’لائیو لیک ‘کی جانب سے جاری کی گئی جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کویتی

نوجوان کو اس کی پہلی بیوی نے چھوڑ دیا اور جاتے ہوئے یہ طعنہ بھی دے گئی کہ ”جاو اور اپنے لئے ایک بھی ایسی لڑکی ڈھونڈ کے دکھاو جو تم سے شادی کرے“۔جس پرکویتی شخص نے ایک ساتھ چار لڑکیوں سے شادی کر لی ۔در اصل یہ درست نہیں ہے ،اگر ویڈیو میں عربی میں کی گئی گفتگو سنی جائے تو اس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ یہ ویڈیو ایک شادی کی ہی ہے لیکن اس میں دلہن کے لباس میں ملبوس تین فیشن ماڈلز ہیں اور ایک دلہن ہے ،تینوں فیشن ماڈلز کو دلہن کی جانب سے شادی میں مدعو کیا گیا تھا ۔ او ر اس سے متعلق یہ افواہ گردش کر نے لگ گئی کہ کویتی شخص نے چار شادیاں کر لیں ہیں ۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں