آنے والے 2 سال انتہائی اہم!شریف اور زرداری خاندان کی سیاست کیساتھ کیا ہونے والا ہے؟ دھماکہ خیز پیشگوئی

" >

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں اگلے دو برسوںمیںاپوزیشن میں بھی نئے چہرے آئیں گے

اپنے ٹوئٹر پیغام میںفواد چوہدری نے کہا کہ،آئندہ دو سال کی سیاست پچھلے دو عشروں کی سیاست کا خاتمہ کرے گی اور یہی دو سال اگلے بیس سال کی سیاست کا رخ طے کرینگے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذکرات کی دعوت بھی دی۔کہا عدالتوں میںجانے کی بجائے سپیکر آفس آئیں،آپکی تمام باتین سنی جائیں گی اور اصلاحات کے لیے تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا،ای وی ایم کے نظام کو پہلے اچھی طرح سمجھیں ۔آپ کے تمام خدشات کو دورکیا جائے گا

انہوں نے مزید کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق دینے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہمارے انتخابی منشور کا اہم وعدہ تھا

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں