محمد عامر بڑی بیماری میں مبتلا۔مداحوں کے لیے بری خبر

" >

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فاسٹ باؤلر محمد عامر کرونا کا شکار ہوگئے۔کھلاڑی کا 8 نومبر کو کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کیوجہ سے محمد عامر نے خود کو گھر کے ایک کمرے میں بند کرلیا

محمد عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ کورونا کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے،انہوں نے مداحوں سے صحتیابی کے لیے دعاؤں کی بھی اپیل کی، انہوں نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ لاہور میں ان دنوں موسم اچھا نہیں ہے اور اسی لیے وہ کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ہیں تاکہ ان کا گلہ دوبارہ خراب نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ ان کا 20 یا 21 نومبر کو پہلے کراچی اور پھر دبئی جانے کا پلان ہے جہاں جا کر وہ سری لنکا پریمیئر لیگ کی تیاری کریں گے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ مکمل صحت مند ہیں۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں