پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

" >

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میںشاندار پرفارمنس کے بعد شاہینوں کا اگلا معرکہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔جس کے لیے قومی ٹیم پہلے ہی بنگلہ دیش میں موجود ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں۔جبکہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں خوب پسینہ بہایا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔بابر اعظم ٹیم کی قیادت کرینگے، جبکہ شاداب خان خان نیب کپتان ہونگے۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ کپ کے وننگ کمبی نیشن سے مختلف ٹیم اتاری گئی ہے،مجموعی طور پر ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں،محمد حفیظ ٹورنامنٹ سے دستبرادری کا اعلان کر چکے تھے جس کی وجہ سے وہ ٹیممین شامل نہیں ۔جبکہ محمد آصف علی اور عماد وسیم کو پہلے میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں