بد انتظامی کی انتہا، سرکاری ہسپتال موت بانٹنےلگے، بولان میڈیکل کمپلکس کے کھلے مین ہول میں بچہ گر کر جاں بحق

" >

کوئٹہ کے سب سے بڑے اسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق پانچ سالہ عاشقان کے والدین اسپتال کی او پی ڈی میں مریض کا معائنہ کرانے آئے تھے اسی دوران ان کا لخت جگر لاپتہ ہوگیا، والدین نے فوری طور پانچ سالہ عاشقان کے گمشدگی کی اطلاع دی۔

پولیس حکام کے مطابق کئی گھنٹے تلاش کے بعد جب بچے کا کوئی سراغ نہ ملا تو اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا سہارا لیا گیا، ویڈیو دیکھ کر حکام کے دل دہل گئے کیونکہ بچہ او پی ڈی کے قریب کھلے مین ہول میں گر گیا۔۔فوری طور پر بچے کو باہر نکالا گیا تو وہ جاں بحق ہوچکا تھا، ، پولیس نے فوری طور پر بچے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا اور بعد ازاں لواحقین کے حوالے کردیا۔

اسپتال انتظامیہ نے گٹر میں گرنےسےبچے کی موت پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری کمیٹی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی
کچھ عرصہ قبل اسی اسپتال میں آوارہ کتوں کے گھسنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں