شاہین، بنگالی ٹائیگرز کا شکار کرنے کے لیے تیارپہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

" >

ڈھاکہ( ویب ڈیسک )ڈرے سہمے ٹائیگرزکا گھر پر شکارکرنے کیلیے جال تیارہو گیا، پْراعتماد پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلیے کمرکس لی۔گرین شرٹس نے ورلڈکپ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے تیر بھی ترکش میں سجالیے
بابر اعظم، محمد رضوان اور فخرزمان پر مشتمل ٹاپ آرڈر بہترین آغاز فراہم کرنے کا اہل ہے، ٹور سے دستبردار محمد حفیظ کا خلا حیدر علی پْر کریں گے، شعیب ملک مڈل آرڈر کو استحکام دیں گے،آصف علی کو اس سیریز میں آرام دیا گیا جن کی جگہ خؤشدل شاہ کو آزمایا جائے گا

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان قومی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں