پارلیمنٹ سے بل منظور کرانے کا انعام۔آئی ایم ایف نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کو آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے کا امکان پیدا ہوگیا جس کا اعلان جلد متوقع ہے.

پارلیمنٹ سے بلوں کی منظوری کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام ٹریک پر لانے کے لیے معاملات پر اصولی اتفاق ہوگیا، آئی ایم ایف (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) کی پروگرام سے منسلک پیشگی شرائط پر عمل درآمد کے بارے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے قوانین پر عمل درآمد شروع ہوتے ہی آئی ایم ایف کی جانب سے پروگرام کی بحالی اور اقتصادی جائزہ کی تکمیل سے متعلق اعلان متوقع ہے۔

نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی سمیت دیگر قوانین منظور ہونے کے بعد دستخط کے لیے صدر مملکت کو بھجوائے جاچکے ہیں اور توقع ہے کہ جلد صدر کے دستخطوں کے بعد قوانین کا ایکٹ کی صورت اطلاق ہوجائے گا اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشنز بھی جاری ہوجائیں گے۔حکومت کی طرف سے اسٹیٹ بینک سے متعلقہ سمیت دیگر اہم قانون سازی پر عمل درآمد ہونے پر آئی ایم ایف کی طرف سے آج یا اگلے چندروز میں باضابطہ اعلان متوقع ہے جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کی طرف سے پاکستان کے لیے اقتصادی جائزہ کی منظوری ہوگی اور پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں