آسٹریلیاء کرکٹ ٹیم کے کپتان مستعفی!الزام ایسا کہ انسانیت شرما جائے

" >

سڈنی(ویب ڈیسک) خاتون کو نازیبا میسجز بھیجنے کا اعتراف کرتےہوئے آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین مستعفی ہو گئے ۔ ٹم پین پر دوہزار سترہ کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے

خاتون ساتھی کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر پین کےخلاف تحقیقات جاری تھیں، ٹم پین نے نازیبا میسجز بھیجنے اور مستعفی ہونے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا ، ٹم پین نے نازیبا میسجز بھیجنے سے متعلق اپنے مداحوں سے بھی معافی مانگی

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن یہ میرے اور میرے ہلخانہ کے لئے بہتر ثابت ہوگا ، میں اپنی بیوی ، فیمیل اور ٹیم سے ہر پریشانی کے لئے معافی مانگتا ہوں ، میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر بھی شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں