ون وے کی خلاف ورزی اب مہنگی پڑے گی، لاہور ہائیکورٹ کا ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانے کا حکم

" >

لاہور(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ میں سموگ پر قابو پانے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کی جانب سے شیرزاد ایڈووکیٹ ، سلیمان خان نیازی ایڈوکیٹ اور اظہر صدیقی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن نے اسموگ کے خاتمہ کے لیے نئی سفارشات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔

رپورٹ میں لاہور میں ٹریفک کی روانگی برقرار رکھنے سے متعلق سفارشات بھی پیش کی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شہر میں غیر ضروری اور عارضی پارکنگ کو فوری ختم کیا جائے اور غیر قانوی پارکنگ والوں کے خلاف جرمانے کیے جائیں۔رپورٹ میں ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف جرمانوں کو بڑھانے بھی زوردیا گیا ہے

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے عدالت کو بتا یا کہ تجاوزات کے ختم کرنے کے لیئے 93 چٹھیاں لکھی گئیں ہیں لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔۔

جج نے ریمارکس دئیے کہ لاہورجیل روڈ کا کچھ کرنا ہوگا کیوں کہ سگنل فری ہونے سے خرابی ہوئی ہے اور لوگ سڑکیں کراس نہیں کرسکتے۔عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے مئیر لاہورکرنل مبشر کو طلب کرلیا ۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں