ٹک ٹاک بحال

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی دن دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرنیوالی مقبول ایپ ٹک ٹاک کو بحال کر دیا گیا ہے
پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی بحالی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاریکر دیا کردیا ہے، ٹک ٹاک پر پابندی 20 جولائی 2021ء کو لگائی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مظابق پی ٹی اے ٹک ٹاک کی بحالی کے بعد اسکے مواد کی نگرانی جاری رکھے گا۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے کو یقین دہانی کروائی ہے کہ غیر اخلاقی مواد کو فوری طور پر بلاک کیا جائے گا۔غیر قانونی مواد ہٹانے کی یقین دہانی پر ٹک ٹاک کی سروس کو بحال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو عدالتی حکم پر بند کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی ٹک ٹاک کوپاکستان میں ایک سے زائد بار بند کیا چاچکا ہے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں