“سکول کسی صورت بند نہیں کروں گا”وفاقی وزیر تعلیم نے دوٹوک بتادیا

" >

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پہلے ہی کورونا کے باعث تعلیم کا بہت حرج ہو چکا ہے ، اب سموگ کے تدارک کے لئے سکول بند نہیں کئے جا سکتے ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے این سی اے لاہور کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل سٹوڈیو کا افتتاح کیا ، گفتگو میں شفقت محمود نے کہا کہ این سی اے کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے ، مختلف شہروں میں این سی اے کے کیمپس بنائے جائیں گے ۔ این سی اے کے گریجوایٹس کو دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ سینیٹ میں پاس ہونے والے بلز پر واویلا کیا جا رہا ہے ، اپوزیشن نے بل پاس کرنے میں رکاوٹ دالنے کی کوشش کی، اپنےنمبرزپورےنہیں کرسکتےتوواویلاکیوں کررہےہیں

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں