کملا ہیرس ہیرس چند منٹ امریکہ کی صدر رہنے والی پہلی خاتون

" >

واشنگٹن(ویب ڈیسک)صدر بائیڈن کے طبی معائنے کے لیے انہیں بے ہوش کیا گیا ‘امریکی آئین کے تحت اس طرح کی صورتحال میں نائب صدر کو صدارتی ذمہ داریاں منتقل ہوجاتی ہیں،ویسے تو امریکی میں بہت سے صدور کو تا وقتی صدارت کا منصب سونپا گیا ہے لیکن کملا ہیرس اس لیے منفرد ہے ہیں کیونکہوہ امریکہ کی پہلی خاتون صدر بن چکی ہیں

نائب صدر کملا ہیرس نے پہلی خاتون نائب صدر بننے کے بعد ایک اور تاریخ رقم کی ہے وہ 85 منٹ کے لیے پہلی بار صدارتی اختیارات سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں. وائٹ ہاﺅس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کے طبی معائنے کے لیے انہیں تھوڑی دیر کے لیے بے ہوش کرنے کی ضرورت تھی امریکی آئین کے مطابق ایسی صورتحال میں نائب صدر کو صدارتی ذمہ داریاں منتقل ہوجاتی ہیں صدربائیڈن کا یہ طبی معائنہ واشنگٹن سے جڑی ریاست میری لینڈ میں قائم والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر میں کیا گیا.

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے بتایا کہ صبح 11 بج کر 35 منٹ پر صدر بائیڈن نے نائب صدر ہیرس کو فون کر کے بتایا کہ وہ معائنے کے بعد ہوش میں واپس آگئے ہیں وہ بہتر حالت میں ہیں اور اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے تیار ہیں. ساکی نے کہا کہ طبی ماہرین صدر بائیڈن کے جسمانی معائنے کے بعد ان کی صحت کے بارے میں ایک جامع سمری تیار کر رہے ہیں جو میڈیا کو بھی جاری کی جائے گی جوبائیڈن کے صدارتی اختیار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا طبی معائنہ تھا صدر کی بے ہوشی کے دوران نائب صدر کملا ہیرس کو 85 منٹ کے لیے صدارتی انتخابات سونپ دیے گئے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں