شعیب اختر بڑی بیماری میں مبتلا،علاج کے لیے ہنگامی طو پر بیرون ملک چلے گئے

" >

روالپنڈی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر گھٹنے کا آپریشن کروانے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔
وئٹر پر شعیب اختر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےایک ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھاکہ ان کے بھاگنے کے دن ختم ہوگئے۔

سابق کرکٹر نے مداحوں کو اپنی گھٹنوں کی سرجری کے حوالے سے بھی اطلاع دی اور لکھاکہ وہ جلد ہی گھٹنوں کی سرجری کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبرن جارہے ہیں۔

دوسری جانب شعیب اختر کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین پُرامید ہیں کہ شعیب اختر آپریشن کے بعد جلد صحت یاب ہوکر ایکشن میں نظر آئیں گے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں