ثاقب کی نثار کی مبینہ آڈیو!مریم نواز اور شہباز شریف کا ردعمل،بڑا اعلان کر دیا

" >

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر ردعمل سامنے آگیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو ٹیپ سے متعلق خبر اور اس سے متعلق متعدد ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔مریم نواز نے اس کے علاوہ اپنے تبصرے میں ‘اللہ اکبر’ لکھا ہے۔

ادھر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق مبینہ آڈیو کلپ پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو ٹیپ کا منظر عام پر آنا ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ایک بڑی سکیم کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز کو ٹارگٹ کر کے سیاسی عمل سے علیحدہ رکھا گیا۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غلط چیزوں کو درست کرنے کا وقت آ گیا ہے، قوم نظام انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز کا ایک مبینہ آڈیو کلپ منظر عام پر آیا تھا جس میں کہا جارہاہے کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہو گی۔اس آڈیو کلپ کو مبینہ طور پر جسٹس ثاقب نثار کا قرار دیا جارہاہے ۔تاہم جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آواز میری نہیں ہے، اسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے، میں نے کبھی کسی کو اس حوالے سے ہدایات نہیں دیں

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں