عاصمہ جہانگیر کانفرنس،نواز شریف کا خطاب روکنے کے لیے حکومت کے ناقابل یقین حربے

" >

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کے تیسری عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کے دوران مارکی کی تمام تاریں کاٹ دی گئیں۔ نوازشریف شریف دو روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں حاضرین سے خطاب کرنے والے تھے کہ تمام تاریں کاٹ دی گئیں۔ جبکہ اجلاس سے قبل دو گھنٹے تک انٹرنیٹ بلاک کر دیا گیا۔

تقریب کی آرگنائزر منیزے جہانگیر نے کہا کہ وہ تقریر سے منسلک ہونے کا راستہ تلاش کرتی رہی لیکن مارکی ہر تاریں کاٹ دی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہے ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔ہم اظہارِ رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔اسی لیے بلا تفریق یہ پلیٹ فارم سب کے لیے کھلا ہے۔جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے اعلان کیا کہ مارکی کی تمام تاریں کاٹ دی گئی ہیں اور یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے جلد ٹھیک کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام زنجیریں توڑ کر جمہوریت کے لیے کام کرنا ہو گا۔صرف عہدے قبول نہ کریں،نظام بدلنے کی بات کریں

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں