سوشل میڈیا کے قوانین تبدیل ہونگے،ٹک ٹاکرز کے لیے ابتک کی بڑی خبر

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے سوشل میڈیا قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا رُولز کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے نئے قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملے پر ماہرین اور متعلق فریقوں کو معاونین مقرر کر کے ایک ماہ میں رپورٹس طلب کر لیں۔

عدالت نے صدف بیگ، نگہت داد، فریحہ عزیز رافع بلوچ ، پی ایف یو جے اور پاکستان بار کونسل کو معاون مقرر کردیا۔ ہائیکورٹ سوشل میڈیا رُولز کا عالمی معیار کے تحت جائزہ لے گی۔ معاونین سے رائے طلب کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا رُولز بین الاقوامی پریکٹس سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں؟۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ نئے رُولز نوٹیفائی ہو چکے ، دیکھنا ہے وہ خلاف آئین و قانون تو نہیں ، آپ کو پتہ ہے آزادی اظہار اور توہین عدالت کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ توہین عدالت صرف اس وقت ہے جب انصاف فراہمی پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہو۔

عدالت نے پی ٹی اے وکیل سے کہا کہ ٹک ٹاک آپ نے بند کیوں کیا تھا اور کھول کیوں دیا؟ اس عدالت کو مطمئن نہیں کیا جا سکا تھا کہ ٹک ٹاک کو بند کیوں کیا گیا ہے، چلیں شکریہ آپ نے اب قانون پر عمل کیا ، دنیا اب بہت آگے چلی گئی ہے، پابندیاں لگانے سے حل نہیں نکلتا۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں