ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک پر وزیر اعظم ان ایکشن،بڑا اجلاس بلا لیا

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو اور لاہور وکلاء کانفرنس پربھی بات ہوگی، جبکہ وزیراعظم پارٹی ترجمانوں کو گائیڈ لائن بھی دیں گے۔

اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید، فواد چوہدری اور سینئر رہنما شریک ہوں گے جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پربھی غور کیا جائے گا

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں