طلاق ہوئی یا نہیں،پریانکا کی والدہ نے سب بتا دیا،مداحوں کے لیے حیرت انگیز خبر

" >

ممبئی(ویب ڈیسک)پریانکا چوپڑا کی طلاق ہوئی یا نہیں،قیاس آرائیاں ذور و شورسے جاری۔یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب دیکھا گیا کہ پریانکا نے انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے نام تبدیل کرلیا ہے۔

پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نِک کا نام ہٹا دیا ہے۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کی والدہ مدھو نے پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کے درمیان طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ‘یہ سب بکواس ہے ایسی افواہیں مت پھیلائیں’۔

تاحال ان خبروں پر پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نِک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں