مبینہ آڈیوٹیپ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کلپ سامنے آنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ جانے پر غور شروع کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ان کی تقریر کے حصے جوڑ کر جعلی آڈیو کلپ جاری کیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے، عدالت اس کلپ کے معاملے کو بھی کیس کا حصہ بنائے، ان کی تقریر کے حصے اٹھا کر ایک آڈیو کلپ بنا کر جعلسازی کی گئی، پینل کوڈ کے تحت اس معاملے کو بھی سننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی آڈیو کلپ کے ذریعے ان کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، وہ وکلا سے مشاورت کریں گا، اس معاملے پر وہ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی جا سکتے ہیں

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں