سیریزجیت لی لیکن ٹرافی نہ ملی،پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

" >

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پاکستان نے بنگلا دیش نے ٹی 20 سیریز 3-0 سے جیت لی لیکن گرین شرٹس کو ٹرافی نہیں دی گئی۔ کرکٹ میں سیریز کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ہمیشہ ٹرافی دی جاتی ہے لیکن پاکستان کو بنگلا دیش سے سیریز جیتنے کے باوجود ٹرافی سے محروم رکھا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ونرز بورڈ کے ساتھ کھڑی ہے مگر سیریز کی ٹرافی کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی ،صرف کھلاڑی بورڈ کے ساتھ تصویر بنوارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر فراہم کردی جائے گی۔ انہوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چونکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین دستیاب نہیں تھے اس لیے ابھی ٹرافی نہیں دی گئی، پاکستان کو ٹرافی ان ہی کے ہاتھ سے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دلوائی جائے گی۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں