آئی آیم ایف کے بعد سعودی عرب سے اچھی خبر،بڑی امداد کا جلد ملنے کا امکان

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے ایک سوال پر کہا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ جلد مل جائیں گے، حکام کے دستخط کے بعد سعودی عرب ڈیپازٹس اور ادھار تیل کی مد میں امداد جلد جاری کردے گا، سعودی حکام دستخط کرکے جلد ہمیں بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل ہوا، آئی ایف پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر دے گا۔

کورونا کے باوجود معیشت کی بہتری کو آئی ایم ایف نے تسلیم کیا، حکومت پاکستان کی معاشی ترقی جاری ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس ریفارمز جاری رکھنے کا کہا ہے، کاروبار اور ٹیکس حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کامیابی سے عمل کررہی ہے، پاور سیکٹر میں بھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

بجلی کے نرخ میں ایڈجسٹمنٹ ، ٹیکس کے نظام میں بہتری لائی جائے۔ مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے احساس اور کامیاب پروگرام کو سراہا۔

پریس کانفرنس میں مشیرخزانہ شوکت ترین سے صحافی نے غیررسمی گفتگو کے دوران سوال کیا کہ ’’سعودی عرب سے ڈیپازٹ اور ادھار تیل کب ملےگا‘‘ جس کے جواب میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ جلد مل جائیں گے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں