نواز شریف کی اسی برس پاکستان واپسی،جاوید لطیف کے دو بڑے دعوے سامنے آگئے

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف اسی سال واپس آ رہے ہیں۔انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اسی سال واپس آئیں گے۔جمہوری اور غیر جمہوری سوچ وہی ہے، حکومتیں گرانے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس کی آڈیو کلپ پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ابھی اور بھی ویڈیوز آ رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ جسٹس شوکت صدیقی، ارشد ملک اور رانا شمیم کے انکشافات کے بعد اب کچھ اور چیزیں سامنے آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئیں گی، میرے پاس ویڈیوز نہیں ہیں لیکن ہم سُن رہے ہیں کہ ویڈیوز جلد منظرِ عام پر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار طاقتور لوگوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپ میں شامل تھے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو اور جسٹس شوکت صدیقی کے بیان کی تحقیقات کرلی جاتی تو اسی وقت چیزیں بے نقاب ہوجاتیں، حکومت غیرآئینی طریقے سے بنائی گئی مگر ہم اسے غیرآئینی طریقے سے ہٹانے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف جج رانا شمیم کے انکشافات قومی مفاد کا معاملہ ہے، اگر جج ارشد ملک کی ویڈیو اور جسٹس شوکت صدیقی کے بیان کی تحقیقات کرلی جاتی تو اسی وقت چیزیں بے نقاب ہوجاتیں۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں