شاہنوا دھانی کو” وزیر خارجہ” کا خطاب کس نے اور کیوں دیا؟؟؟

" >

ڈھاکہ(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ روز ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا۔

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد شاداب خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم اور شاہنواز دھانی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! ہم سیریز جیت گئے، بہترین میزبانی کے لیے بنگلا دیش کا شکریہ، یہ ایک ناقابل یقین تجربہ تھا۔

قومی کرکٹر نے لکھا کہ ’ہماری ٹیم کے وزیر خارجہ شاہنواز دھانی کو ان کے ڈیبیو پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، دُعا ہے کہ آپ مسکراتے رہیں اور اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔‘شاداب خان کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے شاہنواز دھانی نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اُنہیں ٹیم کا وزیر خارجہ کہنے کی وجہ بھی پوچھی۔

شاہنواز دھانی کے پوچھنے پر شاداب خان نے کہا کہ ’جس طرح آپ نے ہر جگہ ہماری ٹیم کی ہر جگہ نمائندگی کی ہے اور بین الاقوامی کرکٹرز اور ٹیموں کے ساتھ اسپورٹنگ اسپرٹ دِکھائی ہے تو آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہیں۔‘

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں