مریم نواز اپنی پارٹی کے لوگوں کو بلیک میل کرنے کی لیے بھی وڈیو بنا رہی ہیں،فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ ن لیگ کے کیمپ میں کھلبلی مچ جائے

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہےکہ سابق چیف جسٹس سے متعلق آڈیو جعلی ثابت ہوئی، جو یہ کھیل کھیل رہے ہیں سب کردار ہمارے سامنے ہیں، مریم نواز شاید اپنی پارٹی کے لوگوں کو بھی قابو میں کرنےکے لیے اُن کی ویڈیوز بنوا رہی ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نےسابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ آڈیو جھوٹی ہے،مریم نواز نے جعلی آڈیو اور ویڈیو بنانے کے لئے ٹیم تیار کررکھی ہے، جب بھی کیس چلتا ہے(ن)لیگ عدالتوں پردباؤڈالتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت نے ایسی حرکتیں نہیں کیں جو مریم نواز کا ٹولہ کررہا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ مریم نواز شاید اپنی پارٹی کے لوگوں کو بھی قابو میں کرنےکے لیے اُن کی ویڈیوز بنوا رہی ہیں۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات ای وی ایم پر ہونے چاہئیں اور ان شاءاللہ ہوں گے، جو بھی عدالت کی جانب سے احکامات آئیں گے حکومت اس پر عمل کرےگی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرکمیٹی قائم کی گئی ہے جو الیکشن کمیشن سے رابطہ قائم کرے گی، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے لیے حکومت سے جو مدد چاہیے ہوگی ہم دیں گے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں