عاصمہ جہانگیر کانفرنس تنازعات کا شکار،سپریم کورٹ بار نے بھی پیغام جاری کر دیا

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ بار نےکسی ایجنڈے کے تحت عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے انعقاد کا الزام مسترد کردیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نےعاصمہ جہانگیرکانفرنس سے متعلق وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیےکے مطابق سپریم کورٹ بارکانفرنس کے مقررین کے نقطہ نظرکی توثیق نہیں کرتی،فورم ملک کے قومی مسائل پر باہمی نقطہ نظرکے لیے مختص ہے،سپریم کورٹ بارکسی ایجنڈے کےتحت کانفرنس کےانعقاد کےالزام کو مستردکرتی ہے،کانفرس کے انعقاد کا مقصد ترقی یافتہ اور جمہوری پاکستان ہے۔

پریم کورٹ بارکا کہنا ہےکہ جمہوری ترقی کے لیے اظہار رائےکی آزادی بنیادی جزو ہے، عدلیہ، وکلا اور انسانی حقوق کے لیے متحرک نمائندگان کو کانفرنس میں نقطہ نظرپیش کرنےکاموقع دیاگیا، بارایسوسی ایشن نےصحافیوں، حکومت اور اپوزیشن میں بات کرنےکے لیے پل کا کردار ادا کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ بارکسی کو بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں دے سکتی، ملکی ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی، شفاف ٹرائل اور آئین پاکستان ہی واحدذریعہ ہیں۔

سپریم کورٹ بار کا کہنا ہےکہ کانفرنس میں کسی شخص کوبلا کر موقع نہیں دیا گیا کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرے، پیمرا نے مخصوص مقررین کی تقریرکی نشریات پرپابندی لگائی، مجموعی طورپرعوامی خطابات پر ان افراد پرکوئی قدغن نہیں ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں