وزیر اعظم کا نوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ،بڑی سہولیات دیے جانے کا امکان

" >

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے کل قوم کے نوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے کامیاب جوان سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو بلالیا۔

وزیراعظم کل میگا کنونشن میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ عمران خان نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا آغاز کریں گے۔ 137 یونیورسٹیز میں 25 لاکھ طلباء کیلئے کامیاب جوان مرکز کا آغاز کریں گے۔ طلباء کو کیریر کونسلنگ، اسکالرشپ، جاب پلیسمنٹ، بزنس سینٹر کی سہولیات دی جائیں گی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کریں گے، 12 مخلتف کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ تلاش کر کے قومی سطح پر لایا جائیگا۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں