چینی کی قیمت 15 سے 20 روپے اور کم ہوگی،نا قابل یقین دعویٰ سامنے آگیا

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات کے مطابق آئندہ 15 سے 20 دنوں میں چینی کی قیمت 80 سے 85 روپے کی سطح تک آ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو میڈیا میں ہیڈ لائنیں لگا دی جاتی ہیں لیکن جب کم ہوتی ہیں تو میڈیا لوگوں کو آگاہ ہی نہیں کرتا۔

اس وقت چینی 90 سے 95 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، آئندہ 15 سے 20 دنوں میں چینی کی قیمت 80 سے 85 روپے میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹماٹر، پیاز اور ادرک کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں، فوڈ باسکٹ بیلنس ہوئی ہے،بدقسمتی سے کراچی میں قیمتیں پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہیں۔ وزیر اطلاعات کے مطابق کراچی میں اس وقت چینی 160 روپے فی کلو جبکہ حیدرآباد میں 100 روپے فی کلو کی قیمت میں دستیاب ہے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں