ملک بھر میں پٹرول پمپس بند،شہری پریشان،ایمولینسز بھی قطاروں میں لگ گئیں

" >

اسلام آباد(ویب ڈٰیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن اپنے منافع میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے۔ہڑتال کے باعث پمپس بند ہیں تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اپنے چند پمپ اور
نجی سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں، جہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔پیٹرول پمپ مالکان نے آج صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کردیے ہیں۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے کمیشن مارجن کو 6 فیصد کرنے کے مطالبے کو برقرار رکھتے ہوئے آج ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا کہ ملک بھر میں آج تمام پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔ ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن کو بڑھانے کےلئے کیس ای سی سی بھیجوا دیا، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کے لئے وزارت کوشاں ہے۔
وزارت پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں