مریم نواز کا لیک آڈیو سے متعلق اعتراف ،ن لیگ بیک فٹ پر آگئی،وضاحت دینی پڑ گئی

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ مریم نوازکی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، یہ پرانی آڈیوہے جس پرمریم نواز نےجرات کے ساتھ سچ بولا۔
ان کا کہنا تھاکہ پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے، مریم نواز نے آڈیوکومانا اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں تھی، جب کچھ غلط نہ کیاہوتو اسی طرح کھل کر اعتراف کیا جاتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ مریم نواز کی آڈیو پرطوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں، اس آڈیو کاجواب دیں جس نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے جہنم میں دھکیل دیا، اس آڈیو کاجواب دیں جس کی وجہ سےمعیشت کاکباڑا ہوا۔
ان کا کہنا تھاکہ اس آڈیوکاجواب دیں جس نےقوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کیں، اس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگا۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے 4 چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق اپنی آڈیو کے درست ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں