مریم نواز کی گزشتہ روز عدالت میں پیشی! ایسا کیا ہوا کہ اُنہیں کمرہ عدالت میں بات کرنے سے منع کر دیا گیا؟

" >

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مریم نواز کو کمرہ عدالت میں بات کرنے سے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر مریم نواز کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہی تھی کہ کمرہ عدالت میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے مریم نواز کو بات کرنے سے روک دیا سیکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ یہ کمرہ

عدالت ہے گفتگو کرنی ہے تو باہر جا کر کریں اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور صحافیوں کے درمیان تو تکار بھی ہوئی ازاں بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں سے معافی مانگی جس پر معاملہ رفع دفع ہوا

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں