مسیحاؤں کی ہڑتال،مریضوں کی حالت خراب،انہتائی تشویشناک خبر

" >

کوئٹہ ویب(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں ایک بار پھر ینگ ڈاکٹرزنے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور دیگر سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔جس کے باعث کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیزاور ان ڈور سروسز بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔گزشتہ روز بھی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا تھا.

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔اس سے قبل صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا تھا کہ ڈاکٹر مسیحا ہیں، او پی ڈی کا بائیکاٹ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے قائل ہیں البتہ اگر ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال ایسے معاملات پر ہے جو ان کی پہنچ سے باہر ہیں تو پھر خوامخواہ میں تکلیف دینے کا جواب تکلیف سے دینگے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں