پاکستانیوں کے لیے بری خبر!حکومت کا منی بجٹ لانے کا فیصلہ،،بڑے ٹیکسز لگنے کا امکان

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں عوام پر مہنگائی کے ایک کے بعد ایک بم گرائے جارہے ہیں،عوام کے لیے ہر دن ہی مہنگائی کی صورت میں نیا بجٹ آرہا ہے،اب خبر یہ کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے طے کی گئے شرائط کے مطابق منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے چوتھے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس کو بل میں تبدیل کردیا، جس کے مطابق تین سو پچاس ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے ترمیمی فنانس بل میں شیڈول چھ ختم کر دیا جائے گا.چھٹے شیڈول کے خاتمے سے تین سو پچاس ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم ہو جائیں گی، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ وصولی کا ہدف چھ سو ارب روپے سے کم کرکے تین سو چھپن ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔

نجی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ موبائل فون، اسٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ترمیمی بل حکومت برآمدات کے علاوہ زیرو ریٹنگ سے بھی سیلز ٹیکس چھوٹ واپس لے گی، جس اشیائ پر ٹیکس چھوٹ ہے ان پر بھی اسٹینڈرڈ سیلز ٹیکس ریٹ سترہ فیصد لاگو ہوگا۔اس کے علاقہ نجی ٹی وی کےذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ کو بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار وزیر اعظم کو دینے کی تجویز ہے۔

رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار آٹھ سو انتیس ارب روپے سے بڑھا کر اکسٹھ ارب روپے مقرر کرنےکا تجویز ہے، جبکہ ترقیاتی پروگرام میں بھی کٹ لگائے جانے کا امکان ہے،اور دو سوارب روپے کمی کرنے کی تجویز بھی ترمیمی بل کا حصہ ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط وصولی کیلئے ان اقدامات پر جلد از جلد عمل کرنا

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں