کراچی ٹرانسپورٹ کا بڑا منصوبہ کب شروع ہوگا؟اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنا دی

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گرین لائن منصوبے کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔گرین لائن منصوبہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت 2016 میں شروع کیا گیا

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، اگلے دس دنوں میں کراچی گرین لائن منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا۔

اسد عمر کا اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرائل کے بعد وزیراعظم‪ عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دو ہفتے ٹرائل کے بعد 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گرین لائن منصوبے کے متعل پہلے بھی کئی بار ڈیڈ لائن دینگی لیکن منصوبے پر حقیقی طور پر عمل درآمد نہ ہوسکا

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں