بیگم کی باتوں کا جواب نہ دیا کرے،شعیب ملک کا شوہروں کو ایسا مشورہ کے آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں

" >

کراچی(ویب ڈیسک)شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز کراچی میں ایک تقریب میں شرکت کی،جس کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،

ان میں سے ہی ایک وڈیو ایسی ہے جس میں شعیب ملک خواشگوار زندگی کے مشورے دیتے دیکھے جا سکتے ہیں ،غالباَ وہ وہاں پر موجود باقی کرکٹرزکو یہ مفید مشورہ دے رہے ہوتے ہیں.

شعیب ملک نے کہا کہ بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آ پ یقین نہیں کر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی۔کرکٹر کی اس بات پر ثانیہ سمیت وہاں موجود تمام افراد زور دار قہقہہ لگاکر ہنس پڑے،۔ تقریب کی اس ویڈیو میں شعیب اور ثانیہ کے علاوہ معروف اداکارہ عدنان صدیقی، اعجاز اسلم اور ہمایوں سعید کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں