ڈالر آج پھر نئی بلندیوں کو چھو گیا،عوام کئی ارب کے مزید قرضوں کے بوجھ تلے دب گئی

" >

کراچی(ویب ڈیسک) دن کے آغاز سے کاروباری افراد کے لیے بری خبریں آنا شروع ہو گئیں ہیں ،صبح سویرے ہی انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں اسی پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت ایک سو چہھہتر روپے چھبیس پیسے پر پہنچ گئی ہے ۔

آج صبح ڈالر ایک سو پچہتر اعشاریہ چھیالس روپے سے شروع ہوا ، دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کےبعد ڈالر کی قیمت 176.26 روپے ہو گئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک سو چوہتر روپے اٹھانوے پیسے سے شروع ہوا تھا جو دن کے اختتام پر ایک سو پچہتر اعشاریہ چھیالس روپے پر بند ہوا تھا ۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں