ایک سوال ہر بار!ثانیہ مرزا کس سوال سے اکتاہٹ کا شکار؟؟

" >

کراچی(ویب ڈیسک)ثانیہ مرزا نے ایک نجی ٹی وہ چینل کی شو میں شرکت کی جن میں ان کے شوہر اور وقمی کرکٹر سابق کپتان شعیب ملک بھی ہمراہ تھے،شو کے دوران ثانیہ مرزا نے بھارتاورپاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں اپنی پسندیدہ ٹیم سے متعلق بات کی۔ جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

میزبان احسن خان نے ثانیہ سے سوال کیا کہ آپ سے کوئی بھی میزبان یاصحافی سب سے بدترین سوال کیا کرتا؟ جو آپ کو انتہائی ناگوار گزرتا ہے

ثانیہ نے جواب دیا کہ ایک سوال جو مجھ سے ہمیشہ کیا جاتا ہے، جو کافی پرانا اور برا ہے اور اس کا میں دوبارہ جواب نہیں دینا چاہتی وہ یہ کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ میں کسے سپورٹ کروں گی، میں یہ سوال سُن کر تھک چکی ہوں۔

ثانیہ کے ساتھ موجود شعیب نے انجوائے کرتے ہوئے سوال دوبارہ دہرایا جس پر ثانیہ نے جواب دینے کے بجائے سوال پر سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹینس کے مقابلے میں وہ کسے سپورٹ کریں گے جب کہ ان کی بیگم بھارت کی طرف سے کھیل رہی ہوں تو؟

شعیب مختصر سوچتے ہوئے تھوڑا مسکرائےاور جواب دیا کہ ظاہر سی بات ہے میں اپنی بیوی کو سپورٹ کروں گا لیکن میں اپنے ملک سے بھی محبت کرتا ہوں جس پر ثانیہ نے کہا بالکل، میرا جواب بھی یہ ہی ہے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں