مریم نواز کی ایک اور تہلکہ خیز آڈیو لیک،میڈیا اداروں کے مالکان کو براہراست احکامات جاری کرنے کا انکشاف

" >

لاہور(ویب ڈیسک) مریم نواز کی پہلی اڈیو کی باز گشت ابھی تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھی کہ اب ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس آڈیو لیک میں ایڈیٹرانچیف جیو اور جنگ میرشکیل الرحمان سے گفتگو کر رہی ہے۔ آڈیو میں سنا جاسکتاہے مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ جیوسےخودبات کی توویسانہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتےتھے، پھرمیں نےمیرشکیل صاحب سےذاتی طورپرخودبات کی۔

مریم کا آڈیو میں کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ زیادتی ہے۔آپ دونوں طرف کےفیکٹس دکھارہےہیں، جس پر میر شکیل سے کہا آپ کو دکھانا چاہئے، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا، اسی جھوٹ کوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑلیں۔

مبینہ آڈیو میں میر میرشکیل کہہ رہے ہیں کہ آپ کو یہ کرنا پڑے گااور اس نے کیا،میں نے میاں عامرسےبھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کےساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں