شاہین شاہ آفریدی نےبنگالی ٹائیگرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا،ایک اننگ میں کتنی وکٹیں لے اُڑے؟

" >

چٹاگانگ(ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دین کے درمیان پہلا ٹیسٹ جاری ہے جس کی دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلئین کی راہ دکھائی

شاہین شاہ آفریدی نے چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بنگلا دیش کے خلاف 32 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح انہوں نے چوتھی بار ایک اننگز میں 5 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا

بنگلا دیش کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے پر شاہین شاہ آفریدی نے گراؤنڈ میں سجدہ شکر ادا کیا اور تمام قومی کھلاڑیوں نے بھی فاسٹ بولر کو مبارکباد پیش کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی شاہین شاہ آفریدی کی 5 وکٹوں پر ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں