پلئیرز کی ڈرافٹنگ میں مشکلات!پی ایس ایل کے انعقاد میں تاخیر کی خبریں

" >

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہے،اور اب اس حوالے سے خبریں آ رہی ہیں کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں کچھ تاخیر ممکن ہے

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تاحال ڈرافٹنگ کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل نہیں ہو سکا ، کھلاریوں کی ٹریڈنگ اور ری ٹینشن کا عمل بھی شروع کیا جانا ہے جبکہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کیلئے آٹھ سے دس دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اب ڈرافٹنگ چودہ سے پندرہ دسمبر کو ممکن ہو سکتی ہے ،جبکہ پی ایس ایل کے آغاز کیلئے چھبیس جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی تھی جس میں تین سے چار روز آگے کئے جا سکتے ہیں ۔ ایک غیر ملکی لیگ سے تاریخیں متصادم ہونے پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن میں مشکلات ہیں

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں