ہڑتال نے کام دکھا دیا!پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے،منافع میں اضافہ

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے منافع کے مارجن میں اضافے کی سمری منظور کر لی ہے۔جس کے مطابق ڈیلرز کا منافع ایک روپیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ایک روپے اضافے کا بعد اب ڈیلرز کا منافع کا
مارجن چار روپے نوے پیسے ہوگیا ہے۔

جبکہ ڈیزل کےمنافع پر لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے تین روپے تیس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیلر کا مارجن چار روپے تیرہ پیسے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں پیٹرولیم ڈیلرز نے منافع کے مارجن میں اضافے کے لیے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیے تھے جس کے بعد حکومت نے مارجن میں اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں