پی سی بی میں اربوں روپے کی کرپشن ! آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ایک اور رپورٹ نےتہلکہ مچا دیا

" >

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے ملازمین کو خلاف قانون پی ایس ایل الاؤنس سے نوازا گیا۔ دو ہزار سولہ میں بغیر قاعدے کے شروع کیا گیا الاؤنس پی سی بی رولز کے خلاف تھا۔ جسے تنخواہوں میں بھی شامل کر دیا گیا۔

پی سی ایل نہ ہونے کی صورت میں بھی ملازمین الاؤنس حاصل کرتے رہے۔پی سی بی نے قوانین کی خلاف ورزی کی اوراربوں روپے کی مختلف بینکوں میں سرمایہ کاری کی۔

غیر تسلی بخش کارکردگی والے بینکس میں سرمایہ کاری کے دوران آزاد مالی مشیر سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔ پی سی بی نے دوسرے اداروں کی ملکیتی تنصیبات پر ستر کروڑ سے زائد رقم خرچ کر ڈالی۔

پی سی بی کے ملازمین کےچھ کروڑ پچاسی لاکھ روپے کے میڈیکل الاؤنس پر ٹیکس کٹوتی نہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں