سٹاک مارکیٹ میں انتہائی مندی،ایک ہی دن میں کتنے سو پوائنٹس کی کمی ہوگی۔سرمایہ کاروں کے لیے افسوسناک خبر

" >

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا جارہا ہے اور کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس‘ میں ایک ہزار آٹھ سو پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کا آغاز پینتالیس ہزار تین سو انہتر پوائنٹس پر ہوا اور دوپہر تک اس میں ایک ہزار نو سو سالہ پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی

ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مندی کیوجہ جاری کھاتوں کا بڑھتا خسارہ ہے۔جس کیوجہ سے آنے والے دنوں میں روپے پر دباؤ رہے گا

تاہم ماہرین کا کہنا ہے ہے کہ حکام نے پہلے ہی بڑی اقتصادی اصلاح شروع کردی ہے جبکہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے عالمی منڈی میں اجناس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں مندی کو خریداری کے موقع کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں