ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،پاکستانی ٹیم کا اعلان،بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا

" >

لاہور(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی کے لیے پندرہ کھلاڑیوں پر جبکہ ون ڈے ٹیم کے لیے سترہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کی کپتانی بابر اعظم کے سپرد کی گئی ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل 17 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے لیے منصور رانا کو ٹیم منیجر اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور شاہد اسلم بطور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والے قومی سکواڈ سے محمد حفیط، شعیب ملک، عماد وسیم اور سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیاہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں