میڈیکل سٹوڈنٹس کے لیے بری خبر!سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیا

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے ایم ڈی کیٹ کےخلاف اپیلیں خارج کرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جس کےمطابق طلبا کو میڈیکل کالجز میں داخلے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی ہو گا

سپریم کورٹ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے متعلق طلبہ نے لاہوراوراسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔عدالت نے قرار دیا کہ ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضہ ہے، باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں، کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔

پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے جاری کیا۔ طلبہ کا مؤقف تھا کہ ایم ڈی کیٹ کے لیے کالجز میں تیاری نہیں کرائی جاتی۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں