منی بجٹ!!! کونسی ٹیکس چھوٹ ختم ہو گی،کس اشیاء پر نیا ٹیکس لگے گا؟؟سب پتہ چل گیا

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایف بی آر نے تین سو پچاس ارب کے ٹیکسوں پر مشتمل منی بجٹ لاء ڈویژن کو بھجوا دیا۔ توثیق کے بعدبجٹ کابینہ سے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، بجٹ کو فوری نافذ کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کئے جانیکا بھی امکان ہے ،

نجی ٹی وی کےمطابق منی بجٹ میں آئی ایم ایف شرائط کےتحت ٹیکس چھوٹ،رعایات اورمراعات ختم کی جارہی ہیں،350 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ ختم کرنےکیلئے ترمیمی فنانس بل میں شیڈول چھ مکمل ختم یا ترامیم کی جارہی ہیں ،چھٹے شیڈول کے خاتمے یا ترامیم سے 350 ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم ہو جائیں گی۔منی بجٹ میں موبائل فون، سٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کئے جانے کا امکان ہے، زیرو ریٹڈ سیکٹر سے بھی سیلز ٹیکس چھوٹ مکمل ختم کئے جانے کا امکان ہے۔

جن اشیاء پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم ہے ،ان پر بھی سیلز ٹیکس 17 فیصد تک کئے جانے اور مخصوص شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ کو بھی ختم کئے جانے کا امکان ہے، منی بجٹ میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جارہا ہے ،کھانے پینے کی اشیاء اورادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی، لگژری اشیاء کی درآمدات پر ٹیکس لگائے جائیں گے، درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش ہے، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری سٹیج پر لاگو ہوگا، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں