یوریا کھاد کی پیداوار۔۔۔تاریخی ریکارڈ قائم

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں اس سال یوریا کی پیدوار چونتیس لاکھ ٹن رہی ۔جو ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیدوار ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کے زیرِ صدارت یوریا پیداوار و فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا،جس کی بریفنگ میں یوریا کے سٹاک او فراہمی سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی فخر امام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں یوریا کھاد کی قیمتوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اور بتایا گیا کہ پاکستان میں یوریا دوسرے ممالک کی نسبت سستی مل رہی ہے۔حکومت کے بہتر اقدامات اور بروقت ایکشن کیوجہ سے یوریا کھاد کی قیمت چند دنوں میں پ چار سو روپے کم ہوئی ۔حکومت نے یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت 1768 روپے مقرر کر رکھی ہے۔لیکن کچھ عناصر نے یوریا کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

خسرو بختیار نے اجلاس میں کہا کہ حکومت یوریا کی پیداوار، سپلائی چین اور فروخت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، کسانوں کے لیے طے شدہ قیمت پر یوریا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں