سربیا کے پاکستانی سفارت خانہ کی عمران خان پر تنقید کا معاملہ! دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کر دی

" >

سربیا(ویب ڈیسک) پاکستانی سفارتخانے سربیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، مہنگائی نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے، فیسیں نہ دینے پر بچوں کو اسکولوں سے نکالا جا رہا ہے، کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟ ہم کب تک خاموش رہیں گے۔

بعد ازاں اس پر جواباً سفارتخانے کی طرف سے لکھا گیا کہ ’عمران خان معذرت، میرے پاس کوئی آپشن ہی نہیں‘۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سربیا میں پاکستانی سفرتخانے کے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں، اکاؤنٹس پر پوسٹ کئے جانیوالے پیغامات کا سفارتخانے سے تعلق نہیں

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں